کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکاروں کےخلاف کارروائی کاامکان

گلگت: حکومت نےگلگت بلتستان کے متعددسرکاری اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی اطلاعات کے بعد تحیقیات کافیصلہ کیاہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے قومی احتساب بیورو آئندہ چند روز میں کارروائی شروع کرے گا۔ ذرائع کاکہناہےکئی سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں کی رپورٹیں موصول ہوئیں ہیں، جن کی تحیقیقات کے لیے احتساب بیوروکے ٹیم جلد گلگت روانہ کی جارہی ہے۔جن اداروں سے متعلق کرپشن کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ان میں نیشنل بینک،نیٹکو،سول سپلائی اورپی ڈبلیوڈی شامل ہیں،ان اداروں میں اربوں روپے کی بدعنوانیں کی گئیں ہیں۔ایک سرکاری اہلکارکاکہناہے کہ اگرنیب نے خلوص نیت اورمیرٹ کے مطابق کارروائی کی تواربوں روپے قومی خزانے جمع کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ اگران اداروں میں کرپشن کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں توحکوم کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

Comments