EU funding will be though international aid organization: EU

سیلاب متاثرین کے لیے فنڈبین الاقوامی امدادی ایجنسی کے ذریعے دی جائے گی،یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین کے ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ پرٹیکشن نے کہاکہ پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پرشدیدافسوس ہے۔متاثرین سیلاب کے لیے امدادبین الاقوامی این جی اوزکے ذریعے دی جائے گی۔ان خیالات کااظہاریورپی کمیشن کی جانب سے چیرمین بلاورستان نیشنل فرنٹ عبدالحمیدخان کے نام لکھے گئے خط میں کیاگیاہے۔خط میں ڈائریکٹرجوہانس لوکنرنے صدربیروسوکے حوالے سے کہاہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تباہی کی کی شدت اندازوں سے زیادہ ہے۔یورپی کمیشن نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادفراہم کی اوراب تک 70ملین یورو کی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔یورپی کمیشن کی جانب سے متاثرین کے لیے مزید امدادفراہم کی جائے گی۔جوہانس نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے خط لکھنے پرعبدالحمید خان کاشکریہ اداکیا 

Comments