Disaster in the making in Nagar

وادی نگرمیں پہاڑی تودہ گرنے کاخدشہ،متعددخاندانوں کوخطرہ لاحق

گلگت، مانیٹرنگ ڈسک: نگرکے علاقے میاچھر میں پہاڑی ڈھلوانیں کئی مقامات پرٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جوکس بھی وقت سیلاب کی شکل اخیتارکرسکتے ہیں۔
 ایک مقامی ویب سائٹ پامیرٹائمزکے مطابق میاچھرمیں بننے والے پہاڑی تودے کسی بھی وقت سیلاب کی شکل اختیارکرسکتے ہیں جس سے کم ازکم380 خاندان متاثرہوسکتے ہیں جبکہ تودہ گرنے کی صورت میںدریائے ہنزہ کابہاؤبھی رک سکتاہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل اسی مقام پر1908 میں اورمیاچھرکے علاقے ہکوچھر میں1937میں سیلاب آنے سے دریائے ہنزہ کابہاؤ رک چکاتھا۔
ضلع غذرکے علاقے اشکومن اوردرکوت سمیت گلگت بلتستان کے متعددمقامات پراسی قسم کے ایکٹیوسائیٹس موجود ہیں جن  کےباقاعدہ سائنسی سروے کی اشد ضرورت ہے۔بین الاقوامی اورمقامی ماحولیاتی اوردیگرمتعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت سروے اور اقدامات سے بڑےپیمانے پرممکنہ جانی ومالی نقصانات کو کم سے کم کیاجاسکتاہے


Comments