گلگت بلتستان میں چینی فوج کی موجودگی کی خبریں بےبنیاد ہیں،چین
چین نےاس خبرکی تردیدکی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان گلگت بلتستان کوکنٹرول چین کے حوالے کرنے جارہاہے۔چینی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ گلگ بلتستان میں چینی فوج کی تعیناتی کی کہانی من گھڑت اوربے بنیادہے ،ہمیں یقین ہے کہ چین بھارت اورچین پاکستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والےاپنے عزائم میں ناکام ہونگے۔
گلگت بلتستان میں کوئی چین فوجی موجود نہیں،پاکستان
حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کوچین کے حوالے کیے جانے اورخطے میں 11000چینی فوجیوں کی موجودگی کی تردیدکی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے میڈیابریفنگ میں کہاکہ گلگت بلتستان میں کوئی چینی فوج موجود نہیں،نیویارک ٹائمزکی رپورٹ تجزیہ کارکا ذہنی اختراط ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ قراقرم ہائی وے کی مرمت کے لیے پاکستان نے چین کی مدد حاصل کی ہے۔اس سے قبل چین میں تعینات پاکستانی سفیرمسعودخان نے چینی فوجیوں کی موجودگی کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ چین کی امدادی ٹیمیں گلگت بلتستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment