No response from PM on flood relief commission:Nawaz Sharif

فلڈریلیف کمیشن کےقیام پروزیراعظم گیلانی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا:نوازشریف

مسلم لیگ(ن)کےقائدمیاں نوازشریف نےکہاہےکہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلڈریلیف کمیشن کے قیام سے متعلق وزیراعظم کی جانب سےکوئی جواب نہیں آیا۔بورے والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیاسےگفت گوکرتےہوئےنوازشریف نے کہاکہ سیلاب زدگان کومشکل سے جلدنکالنے کے لیے میں نے وزیراعظم کو فلڈریلیف کمیشن کے قیام کی تجویزدی تھی جس میں اچھے ساکھ رکھنے والےافرادکے نام شامل تھے تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ جمع کرنے کے معا ملے پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکےاورمتاثرین میں امداد کی شفاف تقسیم کویقینی بنایاجاسکے۔میاں نوازشریف نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ آنےکے باعث سیلاب سے متاثرین کی امدادکے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں پرمشتمل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گلگت لتستان، آزادکشمیر اور دیگر چاروں صوبوں میں مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں اورکارکنوں کوسیلاب زدگان کی دن رات مددکرنے اورامدادی کاموں میں انتظامیہ کی مددکرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments