Minster miniting public money amid flood disaster in Gilgit Baltistan


سیلاب کی تباہ کاریوں میں بھی سینیروزیرکا قومی خزانے پر ڈاکہ

 گلگت بلتستان کابینہ کے سینیروزیرمحمدجعفرنے ایک مقامی اخبارکے تین شماروں میں ایک ہی اشتہارتین تین دفعہ شائع کرواکر قومی خزانے کی لوٹ مارکی نئی مثال قائم کی ہے۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرخوراک وزراعت محمدجعفرنےایک مقامی اخبارمیں مبارکباری کےآدھا صفحے پرتین رنگین اشتہارات ایک ہی شمارے میں شائع کروائے،اسی طرح مذکورہ اخبارکے تین شماروں میں مجموعی طورپرنواشتہارات شائع کروائے گئے جن کی مالیت10لاکھ روپے سے زائد ہے۔محمدجعفراورمقامی روزنامہ کے مالک کی ملی بھگت سےیہ شرمناک اشتہاری مہم ایک ایسے وقت چلائی گئی ہےجب گلگت بلتستان تاریخ کے بدترین آفت سے دوچارہے۔ سیلاب سے خطے کے طول ارض میں سینکڑوں افرادجاں بحق،ہزاروں بےگھراوراربوں روپے مالیت کی زمینیں تباہ ہوچکیں ہیں۔ایک طرف دنیابھرکے باضمیرانسان تن،من، دھن سے سیلاب زدگان کےلیےامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اورپاکستانی حکومت متاثرین کی امدادکے لیے ایک بارپھرکشکول لے کرنکلی ہے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے وزراء نے اپنی لوٹ کھسوٹ کی روایات کوہرحال میں جاری رکھاہواہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کواربوں ڈالرکی کرپشن کے مقدمات کاسامناہے۔زرداری نےاپنی بیوی سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے پہلے اوردوسرے دورحکومت میں کھربوں ڈالرکی ناجائز جائیداد بنائی۔ اسی وجہ سے انہیں مسٹرٹین پرسنٹ کے نام سے بھی جاناجاتاہے۔سابق صدرپرویزمشرف کے آخری دورمیں این آراوکے نام سے فوجی حکومت سے سمجھوتہ کرکے کرپشن کے مقدمات ختم کرائے گئے۔ سپریم کورٹ کے جانب سے این آراوکوکالعدم قراردیے جانے کے بعدیہ مقدمات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں تاہم صدرکو حاصل استثنیٰ کے باعث ان مقدمات کی سماعت نہیں ہورہی ہے۔صدرزرداری کے حالیہ متنازعہ برطانیہ پرتبصرہ کرتے ہوئے ایک برطانوی اخبارنے لکھا کہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون صدرزرداری سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنی انگلیاں گننانہ بھولیں۔
روزنامہ کےٹومیں14اگست کو شائع ہونے والےوزیرخوراک کے اشتہارات   

Comments