Land slides killed 183 in Gilgit Baltistan: PDMA

لینڈسلائیڈنگ سے گلگت بلتستان میں183افرادجاں بحق ہوئے،این ڈی ایم اے
ضلع غذرمیں سیلاب کی تباہی کامنظر   فوٹو پی ٹی
-----------------------------------------------------------

گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے183افرادجاں بحق،370 گاؤں اور947سڑکیں تباہ ہوگئیں
پی ڈی ایم اے کے ڈائرکڑجنرل آصف لودھی نے پیرکوگلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد183 ہوگئی ہے جبکہ 2820 گھرمتاثرہوئے ہیں۔اور20ہزارافرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل خطے میں 45 سے55ملی میٹررکارڈ کی گئی لیکن حالیہ مون سون میں 100سے 150ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جوتباہی کاباعث بنی اورگلگت بلتستان کے تقریبا تمام دریاؤں میں تغیانی آگئی۔
لودھی نے کہاکہ سیلاب کے باعث قراقرم ہائی وے جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جس کے باعث خطے کاچین اورپاکستان سے رابطہ منقطہ ہوگیاہے۔جبکہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان میں مجموعی طورپر182 پل تباہ ہوچکے ہیں۔ لودھی نے کہاہے حالیہ سیلاب سے 72ہزارمربع کلومیٹرپرمشتمل زمین متاثرہوئی اور5ہزارمویشی ہلاک ہوگئں۔

امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ان کاکہنا تھاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اوردیگر امدادی اشیا کی ترسیل کے لیے31 جوئی سے ہیلے کاپٹرسروس شروع کردی گئی تھی تاہم اب تک ہیلے کاپٹرکی 190پروازوں کے ذریعے48ہزار850 کلوگرام راشن پہنچائی گئی ہے جبکہ 1439افرادکو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا
حالیہ بارشوں اورسیلاب کے باعث آج بائیسویں روزبھی گلگت بلتستان کابیرونی دنیاسے رابطہ رہا۔جس کی وجہ سے خوراک،ادویات اورپیٹرول کی شدید قلت پیداہوگئی ہے۔۔

Comments