Help line for flood effecties of Gilgit Baltistan

مون سون کی بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔ دریاوں میں طغیانی اورلینڈ سلائڈنگ کے باعث درجنوں افراد جاں بحق،سیکڑوں مکانات،اربوں روپےمالیت کی زرعی اراضی اورکھڑی فصلیں تباہ ہوچکیں ہیں۔ سیلاب کے باعث گلگت بلتستان کوراول پنڈی اورچین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم بھی کئی مقامات پردریامیں بہہ چکی ہے۔ جبکہ خراب موسم اوربارشوں کے باعث اسلام آباد گلگت اوراسلام آباد اسکردوکے درمیان پروازیں بھی گزشتہ کئی روز سے معطل ہیں۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اشیائے خوردنوش کی قلت قحط کی صورت اختیارکررہی ہے۔صورحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے تاہم محکمہ سیاست نے سیلاب میں پھنسے ہوئے سیاحوں کونکالنے کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔


محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی فون ہیلپ لائن نمبر 920573-05811 پر رابطہ کرسکتے ہیں

Comments