Gilani announces Rs 50 million for flood rehabilitation in Gilgit Baltistan

وزیراعظم گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے5کروڑروپے امداد

گلگت: وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے5کرورروپے کاچیک وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کودیاگیاہے اورمتاثرہ علاقوں کے لیے10موبائل ہیلتھ یونٹ فراہم کیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےہنگامی دورے کے بعدگلگت ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ متاثرہ لوگوں کی مددکےلیے بین الاقوامی برادری نے توقع سے بڑھ کرہم پراعتمادکیاہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے ضلع غذرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ لینےکے بعد ہندورمیں لالک جان کے مزارپرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غذرکے عوام نے شہیدذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکے فلسفے کی ہمیشہ حمایت کی ہے اس لیے حکومت عوام کواس مشکل گھڑی تنہانہیں چھوڑےگی۔اس موقع پروزیراعظم کومقامی عمائدین نے یادداشت پیش کی۔جس پروزیراعظم نےحکام کومکمل عمل درآمدکی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہندورمیں سیلاب سے متاثرہونے والے اسکول کے طلباکومتبادل جگہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم گیلانی کے ہمراہ وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ،وزیرپانی وبجلی راجہ پرویزاشرف،وزیرقانون بابراعوان،وزیرمواصلات ارباب عالمگیر،چیرمین بیت المال زمردخان،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ، رکن قانون سازاسمبلی ایوب شاہ اورجنرل سیکریٹری پی پی پی گلگت بلتستان غلام محمدبھی موجود تھے۔  

Comments