CM demands Rs 12 billion for flood rehabilitation

وزیراعلی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 12ارب روپے مانگ لیے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے وفاق سے 12ارب روپے کامطالبہ کیاہے۔اسلام آبادمیں میڈیاسےگفت گو کرتے ہوئے مہدی شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 395گاؤں اورہزاروں ایکڑزرعی اراضی تباہ ہوچکی ہے جبکہ647کلومیٹرطویل سڑکوں کوشدیدنقصاب پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے 25ہزارافرادبراہ راست متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ماہ بعد گلگت بلتستان میں سردیوں کاموسم شروع ہوگاجس کے بعدسیلاب متاثرین کی مشکلات میں بےپناہ اضافہ ہوگا۔اس لیے متاثرین کو بروقت امدادفراہم کرنے اوربحالی کاکام فوری طورپرشروع کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments