چین کابھارتی فوج کےکمانڈرکوویزہ دینے سے انکار
چین نے بھارتی فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لفٹننٹ جنرل بی ایس جسوال کوجموں وکشمیرسے تعلو کی بنیاد پر ویزہ جاری کرنے سےانکارکرردیا۔ چینی حکام کاموقف ہے کہ جموں وکشمیرمتنازعہ خطہ ہے اوراس علاقے سے چین آنے والوں کے لیےمختلف نوعیت کاویزہ جاری کیاجاتاہے۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے بھارت اورپاکستان کے زیرکنٹرول متنازعہ علاقوں کے باشندوں کےلئے باقاعدہ ویزہ کے بجائے پرمٹ جاری کیاجاتاہے۔بھارت نے چینی سفیرکودفترخارجہ طلب کرکے واقعے پراحتجاج ریکارڈکرایاتاہم چین نے کہاہے کہ وہ اپنے موقف پرقائم ہے۔
Comments
Post a Comment