گلگت ایک بارپھرفرقہ وارانہ فسادات کی زدمیں،4روزمیں4افرادہلاک
گلگت(نمائندہ خصوصی): گلگت میں گزشتہ تین روز میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں چارافرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث شہرمیں کرفیونافذکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں بدھ کے روزیادگارچوک کے قریب مسافرگاڑی پرفائرنگ کے بعد شہرمیں زبردست فائرنگ کاسلسلہ شروع ہواجس سے شدیدخوف وہراس پیداہوا۔اس سے قبل اسی مقام پرمتحارف گروپ کی فائرنگ سےدوافراد ہلاک ہوگئے جبکہ منگل کوبھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں دوافرادہلاک ہوگئے۔ بدھ کی رات گلگت شہرفائرنگ سے گونج سے گونج اٹھا۔محینی محلہ، کشروٹ، نگرل اوردیگر علاقوں میں شدیدفائرنگ سے معمولات زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوگئے۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث شہرمیں کرفیونافذ کردی گئی ہے ۔پولیس اوررینجرزنے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران 17افرادکوحراست میں لے لیا ہے۔گرفتارہونے والوں میں تین پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔کشیدہ صورتحال کے باعث آج بھی گلگت میں بازارمکمل طورپربندرہا اورٹریفک نہ ہونے کے برابرتھی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے گھرگئے اوران سےتعزیت کی۔وزیراعلیٰ نےٹارگٹ کلنگ میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کرنے اورہلاک شدگان کےلواحقین کوامداددینے کی یقین دہائی کرائی۔
Comments
Post a Comment