متاثرین سیلاب کے لیے چینی کی جانب سے امدادکااعلان

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کے لیے چین کی جانب سے امداداشیاجلدبھیجی جائیں گی۔چینی خبررساں ایجنسی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہناہےکہ سیلاب زدگان کےلئےامدادکی دوسری کھیپ گلگت بلتستان بھجی جائے گی۔2کروڑیوان کی امدادی اشیازمینی راستے سےجلد ہنزہ پہنچائی جائیں گی جہاں سے دیگر گلگت بلتستان کے دوسرے علاقوں میں منتقل کی جائیں گی۔اس سے قبل چین کی جانب سے امدادی سامان لے کرتین طیارے اسلام آباد پہنچے۔امدادی سامان میں 1200 ٹینٹ،30ٹن تیارخوراک،23800کمبل،1000جنریٹر،ادویات،پینے کاپانی اورواٹرفلٹریشن پلانٹ شامل ہیں۔

Comments