امریکا نے بھاشاڈیم کے لیےرقم فراہم نہ کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: امریکی سفیر اور پاکستان کو سویلین امداد فراہم کرنے کے پروگرام کی سربراہ،روبن ریفیل نے کہاہے کہ ماحولیاتی اوردیگرپیچیدہ مسائل کے باعث امریکابھاشاڈیم کےلیے رقم فراہم نہیں کررہاہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے توانائی کے 19 منصوبوں کے لیے رقم فراہم کرنے کے لیے کہاہےجن میں بھاشاڈیم کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ بھاشاڈیم کی تعمیر ایک بہت بڑا ااورپیچیدہ منصوبہ ہے اوراس حوالے سےماحولیاتی مسائل کابھی سامناہے لہٰذاامریکاکیری لوگربل کے تحت اس سلسلے میں مالی مددنہیں کررہاہے۔
چین اورعالمی بینک بھاشاڈیم کی تعمیر کے لیے رقم دینے سے معذرت کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بھاشاڈیم کی تعمیرایک ایسے علاقے میں ہورہی ہے جوتنازعہ کشمیرکےتناظرمیں متنازعہ علاقہ ہے۔اس کے علاوہ اس مقام کو زلزلے کےخطرے کا سامنا ہے اورڈیم سے علاقے کے ماحولیات پر شدید منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہییں۔ پاکستان کے معروف انگریزی اخبارنے لکھاہے کہ چین اورورلڈ بینک کی جانب سے بھاشاڈیم پروجیکٹ کے لیے فنڈزنہ ملنے کی صورت میں ڈیم کی تعمیرکا منصوبہ کھٹائی میں پڑ سکتاہے جس کی ذمے داری ناعاقبت اندیش پاکستانی قیادت پر عائد ہوتی ہے

Comments